ایوانِ اقبال : پاک افواج کی تاریخی فتح پر اظہار تشکر کی تقریب

لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ایوانِ اقبال میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک افواج کی تاریخی فتح پر اظہارِ تشکر کی تقریب کا انعقاد کیا۔۔۔
مہمانانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق اور سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی تھے، تقریب میں مسلم لیگ کے کارکنان، سیاسی رہنماؤں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔خواجہ سعد رفیق نے اپنے خطاب میں کہا بھارت کی فوجی طاقت، معیشت اور ٹیکنالوجی میں سبقت کے باوجود پاکستان نے محدود وسائل میں جس حکمت عملی اور پیشہ وارانہ صلاحیت سے جواب دیا، وہ قابلِ فخر ہے ۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا یہ صرف فتح کی تقریب نہیں، بلکہ شکر گزاری اور آگے کی تیاری کا موقع ہے، آج کا پاکستان وہ ہے جس نے عالمی دباؤ کے باوجود نہ صرف اپنی خودمختاری کا تحفظ کیا بلکہ معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچا کر عالمی اعتماد دوبارہ حاصل کیا۔