بچی سے زیادتی ،سوتیلے باپ کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے سوتیلے باپ کی پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی ۔ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل رانا محمد عمران انجم نے مجرم کی اپیل کی مخالفت کی، دوسری جانب وکیل صفائی کی جانب سے مجرم کی بریت کے لئے دلائل دئیے گئے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعدمجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔