کریم پارک فیروز پور روڈ کے علاقے سے 2 بجلی چور گرفتار

 کریم پارک فیروز پور روڈ کے  علاقے سے 2 بجلی چور گرفتار

لاہور (اے پی پی) لیسکو حکام نے کریم پارک فیروز پور روڈ کے علاقے میں کارروائی کے دوران 2 بجلی چوروں کوگرفتار کر لیا۔

ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو ٹیم نے چیکنگ آپریشن کیا۔ اس دوران کریم پارک فیروز پور روڈپر واقع پلازے میں بجلی کی چوری پکڑی گئی، ملزم لیسکو کی ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، چوری کی بجلی آٹا چکی، میڈیکل سٹور اور تین گھروں کو سپلائی کی جارہی تھی۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں