گیسٹ ہاؤسز کیلئے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار

 گیسٹ ہاؤسز کیلئے ہوٹل آئی  سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار

لاہور(کرائم رپورٹر) حکومت پنجاب نے صوبے میں گیسٹ ہاؤسز کے لیے ہوٹل آئی سافٹ ویئر کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤسز‘ہوٹل آئی سافٹ وئیر’ میں اندراج کرانے کے پابند ہوں گے ،یہ فیصلہ دہشتگردی، جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کیا گیا ہے ۔ہوٹل آئی’’ پر رجسٹریشن کیلئے 15 جون 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں