ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) کی تعمیر کا کام مکمل

 ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) کی تعمیر کا کام مکمل

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور کی معروف تاریخی عمارت ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے عمارت کا افتتاح کیا اور مختلف حصوں کا دورہ کیا ،تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا۔ انہوں نے عمارت میں آویزاں نادر و نایاب تصاویر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ 1856 میں قائم کردہ اس عمارت میں بحالی کے بعد محکمہ ہائر ایجوکیشن کے دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہا تاریخی عمارات ہمارا قومی ورثہ ہیں اور انکا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں تاریخی عمارات کی اصل حالت میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ تاریخی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا ئینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں