بیوی کو واپس نہ بھیجا گیا تو مر جاؤنگا 6 بچوں کے باپ کی عدالت میں دہائی

لاہور (کورٹ رپورٹر) فیملی کورٹ نے بیوی کو واپس لانے کے کیس میں کشور بی بی کو 30 جون کو طلبی نوٹس جاری کردیا۔۔۔
ہنجروال کے رہائشی 6بچوں کے باپ نے عدالت میں جذباتی انداز میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا بیوی کو واپس نہ بھیجا گیا تو مر جاؤں گا، درخواست میں موقف اپنایا محبت کی شادی ہوئی، 6بچوں کے بعدبیوی کا مزاج اچانک بدل گیا اور میکے چلی گئی، استدعا ہے کہ بیوی کو طلب کر کے میرے ساتھ جانے کا حکم جاری کیا جائے۔