قتل کے مجرم کو سزائے موت،5لاکھ جرمانہ

قتل کے مجرم کو سزائے  موت،5لاکھ جرمانہ

سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے تھانہ صدر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا،مجرم عبدالرحمن کوجرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور5لاکھ جرمانے کی سزاکا حکم دیا۔

 28نومبر2023کو چک نمبر 112میں سنوکر کلب میں معمولی رنجش پر 2مسلح نوجوانوں سلطان محمود اور عبدالرحمن نے محنت کش اﷲرکھا کے اکلوتے بیٹے چاند علی کو قتل کردیاتھا۔عدالت نے مجرم کے ساتھی سلطان کو بری کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں