ہائیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کی تھر پارکر میں پانی کی فراہمی

ہائیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کی تھر پارکر میں پانی کی فراہمی

لاہور(سٹاف رپورٹر)جدید شمسی توانائی کے تحت انسانی خدمت کا نیا سفر ہائیر پاکستان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ تھر پارکر کے دور افتادہ علاقے میں سولر سمر سیبل واٹر پمپس کی تنصیب کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جو ہائیر کی جاری سماجی ذمہ داری کی کوششوں کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

اس مضبوط شراکت داری کے ذریعے دونوں ادارے اس خطے کے سے بڑے مسئلے پینے کا صاف پانی اور اس کی دستیابی کو حل کرنے کے لئے متحد ہو گئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر پلانٹس فراہم کئے جائیں گے جو پانی کی شدید قلت کے شکار علاقوں کو پائیدار اور مستقل ریلیف فراہم کریں گے۔ با مقصد ٹیکنالوجی ہائیر کی جدت کا مقصد ہمیشہ زندگی بہتر بنانا رہا ہے چاہے وہ سمارٹ ہومز ہوں یا پائیدار طرز زندگی۔ پاکستان کے ایک اہم مسئلے کو پائیدار اور طویل مدتی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہائیر اور الخدمت فاؤنڈیشن مل کر ایک واضح اور حقیقی تبدیلی کی بنیا درکھ رہے ہیں۔ یہ منصوبہ اس بات کا مظہر ہے کہ جب ٹیکنا لوجی میں انسانی اقدار شامل ہو جائیں تو ترقی کے سفر میں کامیابی یقینی ہو جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں