لیڈی ایچیسن ہسپتال میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لیڈی ایچیسن ہسپتال میں جدید  واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور میں مریضوں، تیمارداروں، ہسپتال عملے اور قریبی آبادی کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے۔

اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی محمود ایاز نے ایک تقریب میں کیا۔تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال ثوبیہ جاوید، رجسٹرار کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اصغر نقی، ڈاکٹر ناصر چودھری ، ڈاکٹر نادیہ خورشید سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور انتظامی افسران بھی شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں