فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون 12 سو لٹر ناقص دودھ 650 کلو بیمار مرغیاں تلف

فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون 12 سو لٹر ناقص دودھ 650 کلو بیمار مرغیاں تلف

لاہور (آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن کے تحت لاہور میں علی الصبح بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں چھ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بکر منڈی، ٹولنٹن مارکیٹ، ٹیمپل روڈ، ٹھوکر، نشتر بازار، گلبرگ، جوہر ٹاؤن اور جی-ون میں کارروائیاں کیں۔کریک ڈاؤن کے دوران 3 لاکھ 91 ہزار لیٹر دودھ، ایک لاکھ 5 ہزار کلو مرغیاں اور 110 سے زائد ریسٹورنٹس و ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ٹیموں نے موقع پر 1200 لیٹر ناقص دودھ اور 650 کلو بیمار مرغیاں تلف کر دیں جبکہ ناقص انتظامات پر 3 معروف ناشتہ پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں