چکن 37 روپے کلو مہنگا ، خریدار پریشان
لاہور(کامرس رپورٹر)پولٹری مصنوعات کی قیمتیں، ڈیمانڈ بڑھنے پر سپلائی کم مصنوعی قلت پیدا کرکے دام 37 روپے کلو تک بڑھا دیئے گئے، سبزیوں اور پھلوں کے دام میں بھی تیزی تھم نہ سکی ہےـ
تفصیلات کے مطابق برائلر کی طلب بڑھنے پر مصنوعی قلت شروع، برائلر گوشت 37 روپے کلوتک مہنگا کردیا گیا جس سے برائلر گوشت 461 روپے کلو مقرر کردیا، مارکیٹ کمیٹی سبز منڈی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 4 سبزیوں کے نرخ بڑھے ،پوش علاقوں اور گلی محلوں کے نرخ لسٹ کے برعکس الگ الگ وصول کیے جارہے ، بینگن 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 90 روپے کلو مقرر ، لیکن مارکیٹ میں فروخت 160روپے فی کلو تک ،کریلے 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 100 روپے کلو مقرر، تاہم مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک ،بھنڈی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 150 روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 220 روپے کلو تک ،گھیا کدو 20روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 250 روپے کلو مقرر جبکہ پرچون بازار میں میں فروخت 380 روپے تک، خریدار کہتے ہیں کہ ہر طرف مہنگائی ہے، برائلر تو پھر گوشت میں آتاہے ـ، پھلوں کے دام مارکیٹ میں من مانے وصول کیے جارہے ہیں جس سے سیب کیلا، آم، آڑو سمیت متعدد پھل لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہیں ۔