پی ایچ اے: 7سال تک گھوسٹ ملازمین کی تعداد میں اضافہ

 پی ایچ اے: 7سال تک گھوسٹ ملازمین کی تعداد میں اضافہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور میں گزشتہ 7 سال کے دوران گھوسٹ ملازمین کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔۔۔

 محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے مطابق گریٹر اقبال پارک، خورشید پارک ودیگرپارکس میں سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کو تنخواہیں جاری کی جاتی رہیں۔ حاضری چیک کرنے کا کوئی مربوط سسٹم نہ ہونے پرقومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ تاہم پی ایچ اے انتظامیہ نے اب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔حاضری کی مانیٹرنگ کیلئے بائیو میٹرک اور جیوٹیگنگ کی مدد سے ہر زون کا سپروائزر مالی ودیگر ملازمین کی تصویر کیساتھ موبائل ایپ پر حاضری اپ لوڈ کرے گا۔اس مقصد کیلئے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے موبائل ایپ بنائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں