بجٹ تیار کرنیوالے ملازمین کیلئے اعزازیہ کیخلاف درخواست پردلائل طلب

بجٹ تیار کرنیوالے ملازمین کیلئے اعزازیہ  کیخلاف درخواست پردلائل طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے محکمہ خزانہ کے بجٹ تیار کرنے والے ملازمین کو اعزازیہ کی منظوری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے۔۔۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر حکومت اپنے ملازمین کو اعزازیہ دے ہی ہے تو درخواست گزار کو کیامسئلہ ہے ؟درخواست گزار کی وکیل سلمیٰ ریاض نے مؤقف اپنایا کہ آئین کے تحت ریاست کسی سرکاری ملازم سے امتیازی سلوک نہیں کرسکتی ہے ،بجٹ سازی کرنا محکمہ خزانہ کا کام ہے ،پورے سال میں ایک ہی بجٹ تیار کیاجاتاہے ،سال بھر میں ایک بجٹ تیار کرنے پر ملازمین کو اعزازیہ کی منظوری قانون کے خلاف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں