ٹیوٹا اور پاکستان ایچ وی اے سی آر میں مفاہمتی یادداشت پردستخط
لاہور (خبرنگار) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) اور پاکستان ایچ وی اے سی آر سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں چیئرمین ٹیوٹا محمد ساجد کھوکھر اور سوسائٹی کے صدر انجینئر رمضان شریف نے باہمی تعاون کے اس معاہدے پر دستخط کیے ۔چیئرمین ٹیوٹا نے کہا کہ ادارہ انڈسٹری کے ساتھ قریبی روابط استوار کر رہا ہے اور اساتذہ کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انہیں انڈسٹریل فلور پر عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔