پی پی ایس سی :مختلف اسامیوں کے تحریری نتائج کااعلان
لاہور(خبرنگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے انفارمیشن اینڈ کلچر، بورڈ آف ریونیو، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس، ہوم ڈیپارٹمنٹ، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، محکمہ جنگلات، محکمہ کان کنی، آبپاشی، اور لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سمیت دیگر محکموں کی مختلف اسامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں لا آفیسر کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔بورڈ آف ریونیو، پنجاب میں سٹینوگرافر کی ایک اسامی کے لیے 1 امیدوار کامیاب قرار پایا۔سپورٹس بورڈ پنجاب، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں ریسرچ اینڈ سٹیٹسٹیکل آفیسر کی ایک اسامی کے لیے 6 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس میں پیروول/پروبیشن آفیسر کی 22 اسامیوں کے لیے 90 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ۔ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں ایویلیوایشن آفیسر کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز میں بوٹانسٹ کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ انسپکٹریٹ آف مائنز، محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں لیکچرر انگلش کی ایک اسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ۔محکمہ آبپاشی میں بہاولپور ڈویژن کے جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 74 اسامیوں کے لیے 133 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔