ویٹرنری یونیورسٹی ، نجی ہسپتال میں گھوڑوں بارے معاہدہ

ویٹرنری یونیورسٹی ، نجی ہسپتال میں گھوڑوں بارے معاہدہ

لاہور(خبرنگار)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور اور بروک ہسپتال فار اینیملز پاکستان کے درمیان گزشتہ روز سٹی کیمپس میں گھوڑوں کے علاج کی ٹریننگ اور فلاح سے متعلقہ اشتراکی اُمور پر مبنی مفاہمتی یادداشت کا معاہدہ طے پایا۔

یادداشت پر دستخط ویٹر نری یو نیورسٹی سے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس (تمغہ امتیاز)، ڈین فیکلٹی ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی اور ڈائریکٹر انسٹی ٹیو ٹ آف مائیکرو بیا لو جی پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد انجم نے جبکہ برو ک سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال گوندل نے منعقدہ تقریب میں کئے نیز اس مو قع پر یو نیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور بروک سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی۔مفاہمتی یادداشت کے تحت بروک یونیورسٹی کے طلبہ اور پیرا ویٹس پروفیشنلز کی پیشہ ورانہ مہارتو ں کو اُ جاگر کرنے کے لئے جدید ویٹر نری تعلیمی طور طریقوں اور جانوروں کے علا ج معالجے و فلا ح بہبو د سے متعلقہ عملی تر بیت سکھائے گا نیز اُن کو کمیو نیکیشن اور علاج سے متعلقہ عملی مہارتیں پریکٹس بھی سکھا ئے گا۔بروک ویٹر نری یونیورسٹی کے ساتھ ملکر کلینیکل سکل لیب قا ئم کرے گا جہا ں سٹاف کو شعبہ ویٹر نری سے متعلقہ ضروری علم سے روشناس کرا یا جا ئے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں