پی آئی ٹی بی ، اندوومنٹ فنڈ میں سکالرشپ مینجمنٹ کیلئے معاہدہ

پی آئی ٹی بی ، اندوومنٹ فنڈ میں سکالرشپ مینجمنٹ کیلئے معاہدہ

لاہور(خبرنگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ اور پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے درمیان سکالرشپ مینجمنٹ سسٹم کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کی رو سے پی آئی ٹی بی سکالرشپ مینجمنٹ سسٹم کو جدید، محفوظ اور سکیل ایبل ٹیکنالوجیز پر ڈیزائن کرے گا جو پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے معیار اور ضروریات کے عین مطابق ہو گا۔ یہ سسٹم پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے سکالرشپ پروگرام کے تمام مراحل کو ڈیجیٹلائز کرے گا ۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی تعلیمی شعبے میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنا رہا ہے اور یہ سسٹم نہ صرف شفافیت کو فروغ دے گا بلکہ اس سے ہزاروں طلبا کو بروقت وظائف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں