مون سون :پی ایچ اے کاشجرکاری میں اضافے کا فیصلہ

مون سون :پی ایچ اے کاشجرکاری میں اضافے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)مون سون کی بارشوں میں پی ایچ اے کا شجرکاری میں اضافہ کرنے کا فیصلہ،پی ایچ اے لاہور کی سالانہ مون سون شجرکاری مہم جاری ہے۔۔۔

تاہم شجرکاری مہم کے تحت شہر بھر میں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے ، پی ایچ اے کی جانب سے جون، جولائی میں اڑھائی لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ، رواں ماہ پی ایچ اے باقی اڑھائی لاکھ پودوں کی شجرکاری کا عمل مکمل کرے گا، یہ پودے رنگ روڈ، کینال روڈ، شاہدرہ، چائنہ سکیم اور جلو موڑ پر لگائے جائیں گے ،ماضی میں بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت شجرکاری کے کئی دعوے کیے گئے ، لیکن شہر میں شجرکاری کے حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے ) کے انکشافات نے حکومتی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔پی ایچ اے کے مطابق ماضی میں لاہور میں پانچ لاکھ پودے لگانے کا دعویٰ تو کیا گیا، لیکن حیران کن طور پر اس شجرکاری کا کوئی تحریری ریکارڈ موجود نہیں۔گزشتہ برسوں کے دوران بہار کے موسم میں بھی پی ایچ اے نے ساڑھے پانچ لاکھ پودے لگانے کا اعلان کیا، تاہم اب سامنے آیا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار اور زمینی حقائق میں نمایاں تضاد پایا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں