قرعہ اندازی ، 45 خوش نصیبوں میں پلاٹ نمبر الاٹ

 قرعہ اندازی ، 45 خوش نصیبوں میں پلاٹ نمبر الاٹ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)رہائشی وکمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے خوش نصیوں کو پلاٹ نمبروں کی ایلوکیشن کردی گئی۔

تقریب کاانعقادایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہرٹاؤن میں ہوا۔ایل ڈی اے افسران نے پلاٹ نمبرزکی ایلوکیشن کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی۔قرعہ اندازی میں 45 خوش نصیبوں کو پلاٹ نمبر الاٹ کیے گئے ۔قرعہ اندازی میں شہریوں،چیف ٹاؤن پلانر، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کاانعقاد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکے تعاون سے کیاگیا۔ایل ڈی اے نے سبزہ زار،گجرپورہ اورایل ڈی اے سٹی کے کمرشل و رہائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی کی تھی۔تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے سبزہ زار،گجرپورہ اورایل ڈی اے سٹی میں واقع رہائشی وکمرشل پلاٹس کے نمبرزشہریوں کو الاٹ کیے گئے ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے بتایا کہ ایل ڈی اے شہریوں کومختلف سکیموں میں تین سال کی آسان اقساط میں پلاٹ دے رہا ہے ۔قرعہ اندازی میں کامیاب شہری تین سال کی 12 مساوی اقساط پر ادائیگی کریں گے ۔ شہری ایل ڈی اے ویب سائٹ lda.gop.pkپر پلاٹس کی ایلوکیشن چیک کرسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں