پولیس ملازمین واہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 28 لاکھ جاری

 پولیس ملازمین واہل خانہ کے  علاج کیلئے مزید 28 لاکھ جاری

لاہور(اے پی پی)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 28 لاکھ 90 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم ریٹائرڈ کانسٹیبل ابرار حسین کی بیوہ کو جگر کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے ،کانسٹیبل خلیل حسین کو سکن کینسر کے علاج کے لئے 5 لاکھ روپے ،ریٹائرڈ انسپکٹر شمس الدین کو جگر کے علاج معالجے کیلئے 4 لاکھ روپے فنڈز جاری ،کانسٹیبل عبدالقدیر، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد بوٹا کو علاج معالجے کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں