خواجہ عمران نذیر کا لیبارڈ انسٹیٹیوٹ برائے معذور افراد کا دورہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روز لیبارڈ انسٹیٹیوٹ برائے معذور افراد کا دورہ کیا۔
اس موقع پر رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے وزیر صحت کا استقبال کیا اور ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے غزالی بٹ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ماحولیات کنول لیاقت، سی ای او کوتھم احمد شفیق بھی موجود تھے۔