1سال : الخدمت فاؤنڈیشن کے پانی کے 2100 منصوبے مکمل
لاہور(سٹاف رپورٹر)الخدمت فانڈیشن پاکستان نے گزشتہ سال ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 2100 منصوبے کامیابی سے مکمل کیے، جن سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے۔
رواں سال کے دوران 2320 منصوبے مکمل کرنے کا ارادہ ہے ۔یہ منصوبے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور وزیرستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مکمل کیے گئے ۔الخدمت فانڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈشن مختلف شعبوں میں انسانیت کی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔