جنوبی ایشیا :پاکستان میں شرح پیدائش سب سے زیادہ
لاہور(عاطف پرویز سے)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج عالمی یوم آبادی منایا جا رہا ہے۔ اس سال کا عالمی تھیم ہے : نوجوانوں کو بااختیار بنائیں تاکہ وہ ایک منصفانہ اور پُرامید دنیا میں اپنی پسند کی فیملی تشکیل دے سکیں۔
لیکن پاکستان، بالخصوص پنجاب، آبادی میں اضافے اور خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق عالمی وعدوں سے تاحال کوسوں دور ہے ۔ صوبہ پنجاب میں کاؤنٹراسپٹیو پرویلنس ریٹ یعنی مانع حمل طریقوں کے استعمال کی شرح 40 فیصد تک محدود ہے، جبکہ عالمی کمٹمنٹ کے مطابق اسے 50 فیصد ہونا چاہیے تھا۔ اسی طرح شرح پیدائش جو اس وقت 2 اشاریہ 53 فیصد کے قریب ہے، اسے 2025 میں 2 اور 2030 تک 1.5 فیصد پر لانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، مگر موجودہ رفتار سے یہ ہدف دور دکھائی دیتا ہے ۔خطے میں بلند ترین شرح پیدائش اعداد و شمار کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان کی شرح پیدائش سب سے زیادہ ہے۔ تاریخی طور پر بھی صورتحال قابل توجہ ہے۔