وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز کا ریسکیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز کا ریسکیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ریسکیو سروسز میں بہتری لانے کے حوالہ سے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں یونیورسٹی لیول کے کورسز شروع کروانے کیلئے مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق کیا جائے گا۔ سلنڈر بلاسٹ کی ایمرجنسیز اور ٹریفک حادثات کے ڈیٹا کی بنیاد پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیفٹی کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں