چکن مزید 29 روپے مہنگا، 562 کا کلو ہوگیا : سبزیاں مقررہ نرخوں سے زائد میں فروخت
لاہور(کامرس رپوٹر)برائلر گوشت 29 روپے کلو تک مہنگا کر دیا گیا ہے جس سے سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر گوشت 562 روپے کلو مقرر کردیا گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں گوشت 580 روپے کلو تک بک رہا ہے، تین روز میں87 روپے کلو اضافہ ہوا۔
انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق 7 سبزیوں کے نرخ بڑھے۔ سبز مرچ 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 130 روپے کلو کردی گئی، فروخت 180 روپے فی کلو تک، آلو کچا چھلکا 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 85 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 140 روپے فی کلو تک ،بینگن 10 روپے بڑھاکر سرکاری قیمت 110 روپے کلو مقرر، فروخت 160 روپے فی کلو تک، شلجم 5 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 65 روپے کلو مقرر، مارکیٹوں میں 100 روپے کلو تک بھنڈی 10 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں قیمت 140روپے کلو مقرر، تاہم فروخت پرچون مارکیٹوں میں 180 روپے کلو تک ،گھیا کدو 20 روپے بڑھاکر سرکاری ریٹ لسٹ میں 220 روپے کلو مقرر، فروخت 360 روپے تک ،گھیا توری 10 روپے مہنگی کرکے سرکاری ریٹ لسٹ 110 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 180 روپے کلو تک فروخت ،انڈے مزید ایک روپیہ بڑھاکر252 روپے درجن مقرر کئے گئے۔