مون سون کاآغاز، چھتیں گرنے ، کرنٹ سے زیادہ ہلاکتیں

مون سون کاآغاز، چھتیں گرنے ، کرنٹ سے زیادہ ہلاکتیں

لاہور(سہیل احمد قیصر)مون سون کے آغاز پرہی چھتوں کے گرنے اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا۔ رواں سال مون سون شروع ہونے کے بعد سے پنجاب میں مختلف حادثات میں 39 شہری جاں بحق اور 103 زخمی ہوچکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں 20 بچے ، 5 خواتین اور 14 مرد شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ زیادہ اموات کچے مکانات،خستہ عمارتوں و چھتوں کے گرنے کے باعث ہوئیں جن میں24 افراد جاں بحق ہوئے ۔آسمانی بجلی گرنے سے 3، کرنٹ لگنے سے 4اور نہاتے ہوئے ڈوبنے سے 8 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں ۔بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں 103 افراد زخمی بھی ہوچکے ہیں۔اِس حوالے سے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔دوسری طرف محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ رواں مون سون کے دوران پنجاب میں معمول سے 50سے 60فیصدزیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں