ایل ڈی اے کی آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک مرتبہ پھر آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں کی زد میں آگئی ہے ۔ اربن ڈویلپمنٹ ونگ کی مبینہ غفلت اور قواعد کی خلاف ورزی کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ تعمیراتی منصوبوں میں زائد ادائیگیوں کی تفصیل آڈٹ پیراز میں سامنے آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اربن ڈویلپمنٹ ونگ نے تعمیراتی منصوبوں میں قواعد کو پس پشت ڈال دیا۔ آڈٹ رپورٹ نے کھدائی کے کاموں میں ڈریسنگ اور ری فلنگ کمپوننٹ کی عدم کٹوتی کے انکشافات کر دیے ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے نے کھدائی کے کاموں میں مجموعی طور پر 8.520 ملین روپے کی زائد ادائیگیاں کیں۔ ڈائریکٹر انجینئرنگ نے ریگولر کھدائی بمعہ ڈریسنگ کے لیے 26,366,403 روپے ادا کیے ، جبکہ پانچ کیسز میں ڈریسنگ کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ ادارے کی مبینہ غفلت کے باعث قومی خزانے کو 3,30اسی طرح عمارتوں، پلوں اور دیگر ڈھانچوں کی بنیادوں میں کھدائی کے کام کے لیے بھی 11,807,301 روپے ادا کیے گئے ، جبکہ تین کیسز میں ری فلنگ کی ضرورت ہی نہیں تھی، مگر متعلقہ کمپوننٹ کی کٹوتی نہ ہونے سے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔