دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی؟بیوی پر فائرنگ
لاہور(کرائم رپورٹر)دوسری شادی کی اجازت کیوں نہیں دی؟ ،چوہنگ کے علاقہ میں شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے رہائشی اخلاق نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر بیوی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 22سالہ ثنا شدید زخمی ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا، پولیس کاکہنا ہے کہ اخلاق نے دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر فائرنگ کی ،اس کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی، اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔