ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ای کچہری

ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ای کچہری

لاہور (آن لائن) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز سرکاری فیس بک پیج کے ذریعے ایک براہِ راست ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

اس سیشن کی میزبانی ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب، محمد ناصر خلیلی نے کی، جس کا مقصد صوبہ بھر کے مستحقین کے مسائل اور شکایات کو براہِ راست سننا اور ان کے حل کو یقینی بنانا تھا۔ ایک گھنٹے پر مشتمل اس براہِ راست سیشن کے دوران پنجاب سمیت ملک بھر سے افراد نے کال کے ذریعے اپنے مسائل ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی پنجاب کے ساتھ شیئر کیے ۔ بعض شکایات کا فوری حل کیا گیا جبکہ باقی مسائل کو متعلقہ بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر کے ساتھ شیئر کیا گیا تاکہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا سکے ۔ ای کچہری کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل پنجاب نے مستحقین کو آگاہ کیا کہ بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن بالکل مفت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر میں قائم ڈائنامک رجسٹری مراکز کے ذریعے ہی سروے کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ذریعے سے سروے نہیں کیا جاتا، لہٰذا عوام سے گزارش ہے کہ اپنی ذاتی معلومات کسی غیر متعلقہ فرد کو فراہم نہ کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں