سی ای اوز ، ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای اوز کیلئے ٹیسٹوں کے نتائج کااعلان

سی ای اوز ، ڈی ای اوز ، ڈپٹی ڈی ای  اوز کیلئے ٹیسٹوں کے نتائج کااعلان

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز کی تقرری کیلئے گئے تحریری ٹیسٹوں کے نتائج کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے افسران کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا،پنجاب بھر سے 235 کامیاب اُمیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے ۔پاس امیدواروں میں سے 45 افسران کو انتظامی عہدوں پر لگایا جائیگا،لاہور میں سٹی اور رائیونڈ تحصیل میں ڈپٹی ڈی ای او فی میل کی اسامیاں خالی ہیں،پاس ہونیوالے تمام افسران کے انٹرویوز 20 جولائی کو لیے جائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں