کمسن ڈرائیور کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بجھوا دیا گیا
لاہور(کورٹ رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے کار کی ٹکر سے ایک شخص کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے والے کم سن ڈرائیور کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہر یار نے کم سن ڈرائیور ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا، پولیس نے کم سن ڈرائیور حاشر عمر کے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ کم سن ملزم کی عمر کا تعین کرنے لیے ٹیسٹ اور ذہنی حالت کا معائنہ کرایا گیا ہے مگر ابھی تک رپورٹ موصول نہیں ہوئیں۔