آئندہ بجٹ میں منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کرنیکی تجاویز تیار
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف تعمیراتی اور اپ گریڈیشن منصوبوں کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق فلیٹس اور بلڈنگ کے لیے ایل ڈی اے آفس بلڈنگ کی مد میں 250 ملین روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ، جبکہ ایونیو ون میں واقع ایل ڈی اے آفس بلڈنگ کی اپ گریڈیشن کے لیے 50 ملین روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔جوہر ٹاؤن آفس کے بلاک ون اور ٹو میں لفٹوں کی تنصیب کے لیے 25 ملین اور ایل ڈی اے بلڈنگ کی رینوویشن کے لیے 30 ملین روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں پارک، شاپ پلازہ اور دیگر تعمیراتی کاموں کے لیے 50 ملین روپے رکھے جائیں گے۔ ایف ٹی سی اپارٹمنٹس کے لیے مشروط فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے، جو لیز پر دیے جانے کی صورت میں استعمال نہیں ہوں گے۔ بجٹ تجاویز میں ایل ڈی اے ملازمین اور افسران کے لیے رہائش گاہوں کی بحالی پر 300 ملین روپے، جبکہ لوئیس ملتان روڈ دفتر کی تعمیر کے لیے 85 ملین روپے شامل کیے گئے ہیں۔