سانحہ ماڈل ٹاؤن : عوامی تحریک کے مدعی، گواہان طلب

سانحہ ماڈل ٹاؤن : عوامی  تحریک کے مدعی، گواہان طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر عوامی تحریک کے استغاثہ میں پاکستان عوامی تحریک کے مدعی اور گواہان کو طلب کرلیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے سماعت کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پاکستان عوامی تحریک کے مدعی اور گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی، مدعی استغاثہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا کی جزوی جرح مکمل ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں