ہائیکورٹ بار میں شہدائے کربلا کانفرنس کا انعقاد
لاہور (سیاسی نمائندہ) حکمرانوں کی ڈگمگاتی ہوئی کشتی کو کوئی بھی مائی کا لال بھنور میں سے نہیں نکال سکتا، ان حکمرانوں کا جانا اب ٹھہر چکا ہے۔
ان خیالات کا اظہار امتیاز رشید قریشی مرکزی صدر پاکستان جمہوری پارٹی نے لاہور ہائی کورٹ بار کے جناح لاؤنج میں میں پی ڈی پی کے زیر اہتمام رکھی گئی شہدائے کربلا کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امام حسین ؓ کے مقاصد حاصل ہونے تک راہ حسینؓ پر چلتے رہنے کا عہد کرنا چاہیے۔