وزیر صحت کے زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا 8 اجلاس
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزرائے صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی میں کابینہ کمیٹی برائے متعدی امراض بشمول ڈینگی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، سی ای اوز، پروفیسر وسیم اکرم و دیگر طبی ماہرین نے شرکت کی-اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں ڈینگی کی تازہ صورتحال اور قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔