لیڈی ولنگٹن کی عمارت گرا کر دوبارہ تعمیر کرنیکا فیصلہ
لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب کے سب سے بڑے زچہ بچہ لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی عمارت گرا کر دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ،منصوبے پر سات ارب، ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
ہسپتال کے تین یونٹس میں سے ایک کو شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال اور باقی دو کو دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بادشاہی مسجد کے بالکل قریب واقع لیڈی ولنگٹن اسپتال کاشمار پنجاب کے بڑے میٹرنٹی ہسپتالوں میں ہوتا ہے ۔یہاں ہرروز خواتین کی ایک بڑی تعداد علاج معالجے کے لیے آتی ہے ۔ ابتدائی طور پر سب سے پہلے یہاں 1925 میں گائنی سے متعلق مرکز صحت قائم کیاگیا تھا۔