کرپٹ مافیا نے پورا سسٹم یرغمال بنالیا : جاوید قصوری
لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ 15 سرکاری اداروں میں 59 کھربے روپے کا خسارہ حکمرانوں کی بد ترین کارکردگی کا مظہر ہے۔
مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،حکمرانوں کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ کس طرح سے زندگی بسر کررہے ہیں۔دریں اثنا حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے ژوب میں دہشت گردی کے انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مسافروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔کرپٹ مافیا نے پورے سسٹم کو ہی یرغمال بنایا ہوا ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے،حکمرانوں کو اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ کس طرح سے زندگی بسر کررہے ہیں۔دریں اثنا حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے ژوب میں دہشت گردی کے انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور مسافروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔