ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن، 27 ٹرک سامان ضبط

ضلعی انتظامیہ کا انسداد تجاوزات  آپریشن، 27 ٹرک سامان ضبط

لاہور (این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 27 ٹرک سامان ضبط کرلیا۔

حاجی کیمپ، نولکھا، شنگھائی روڈ اور نابھہ روڈ سمیت مختلف علاقوں سے مستقل اور عارضی تجاوزات کا صفایا کیا گیا۔ آلودگی کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر کو مکمل طور پر تجاوزات سے پاک بنانے کا عہد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام عارضی و مستقل تجاوزات ہٹانے تک آپریشن جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں