4اہم سٹرکچر پلان روڈز سروے، نشاندہی کا عمل مکمل
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کی چار اہم سٹرکچر پلان روڈز پر جاری ترقیاتی کاموں کی تفصیل پیش کی گئی۔ایل ڈی اے ٹیمیں شادیوال چوک تا غفار چوک، ڈاکٹر ہسپتال تا شوک چوک، ایوب چوک تا قادر توپباش چوک اور نیلم روڈ پر سروے اور نشاندہی کا عمل مکمل کر رہی ہیں۔ ان سٹرکچر پلان روڈز کے رائٹ آف ویز میں آنے والی یوٹیلیٹیز اور املاک کی نشاندہی بھی کی جا رہی ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ سٹرکچر پلان روڈز کے اطراف سسٹین ایبل ماڈل اپنایا جائے ، جبکہ شہر میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر جاری کاموں کی بھی بریفنگ دی گئی۔