ڈی ایس ریلوے شاہدرہ سانگلہ ہل سیکشن کے برج کا دورہ
لاہور(اے پی پی)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے انعام اﷲ نے حالیہ بارشوں کے باعث شاہدرہ، سانگلہ ہل سیکشن کے برج کا دورہ کیا۔
ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر غلام مرتضیٰ اور محمد انجم، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ عبدالرحمن بھی ڈی ایس ریلوے کے ہمراہ تھے۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ ستار شاہ سٹیشن کے قریب پانی کے تیز بہا ؤ نے پل کو متاثر کیا۔ پل کی تعمیر 1958 میں کی گئی تھی۔2 کرینز اور 5 ٹریکٹر/ٹرالی مسلسل پل پر کام کر رہے ہیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور کا کہنا ہے کہ پل کو محفوظ بنا لیا گیا ہے اور پل پر مزید کام جاری ہے۔