دینی جماعتیں قرآن وسنت کی بالادستی پرمتفق:یکجہتی کونسل
لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری جنرل ملی یکجتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 23 جولائی کو اسلام آباد میں بلائی ہے۔۔۔
آل پارٹیز کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل کی نمائندہ جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ،مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالکریم،مولانا عبدالحق ثانی سمیت دیگر رہنماؤں کو شرکت کی درخواست کی گئی ہے ،لیاقت بلوچ نے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کی حفاظت قرآن و سنت اور آئین سے متصادم قانون سازی ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی ،تخریب کاری ،امن و امان ،عدم تحفظ اور فلسطین کشمیر کی صورتحال پر متفقہ مؤقف اختیار کرنے کیلئے ایجنڈا پر غور کیا جائے گا،لیاقت بلوچ نے کہا کہ دینی جماعتیں اختلافات کے باوجود قرآن و سنت کی بالادستی ،آئین پاکستان کے نفاذ پر متفق ومتحد ہیں۔