خواتین 25ہزار مراکزِ علم قائم کرنے کی تحریک کا حصہ بنیں:حسن قادری

خواتین 25ہزار مراکزِ علم قائم کرنے  کی تحریک کا حصہ بنیں:حسن قادری

لاہور (سیاسی نمائندہ) منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام ٹریننگ آف ٹرینرز شمالی پنجاب اور اسلام آباد زونز کی نمائندہ خواتین کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

 جس سے چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے آڈیو لنک کے ذریعے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ گھروں کو مرکزِ علم بنا کر مصطفوی معاشرے کی بنیاد رکھی جائے اور خواتین ملک بھر میں 25ہزارمراکز علم قائم کرنے کی تحریک کا حصہ بنیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ترقی بذریعہ تعلیم و تربیت کا ویژن رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں