لیگی راہنما رانا مجتبیٰ جمال کی علاقائی مسائل پرصحافیوں سے ملاقات

لیگی راہنما رانا مجتبیٰ جمال کی علاقائی  مسائل پرصحافیوں سے ملاقات

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار)ممتاز لیگی راہنما بیرسٹر رانا مجتبیٰ جمال نے مشتاق ڈوگر کی حویلی میں صدر متحدہ پریس کلب عمران صابر ڈوگر ودیگر ممبران کے ساتھ ملاقات میں علاقائی مسائل حل کیلئے صحافیوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا عوامی مسائل حل کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،حکومتی نمائندگان سے ملکر علاقہ کے بجلی، مواصلات صحت،تعلیم،انفراسٹرکچر سمیت تاجروں کے مسائل حل کیلئے دن رات مصروف ہوں۔ بہت جلد پریس کلب کیلئے نا صرف سرکاری اراضی حاصل کی جائیگی بلکہ اس پر خوبصورت عمارت کی تعمیر کیلئے بھی کوششیں کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں