انجمن تاجران کا زیر زمین پارکنگ پلازہ کی منظوری کا خیر مقدم

انجمن تاجران کا زیر زمین پارکنگ  پلازہ کی منظوری کا خیر مقدم

لاہور(آئی این پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پنجاب حکومت کی جانب سے انار کلی بازار سمیت ملحقہ۔۔۔

 تجارتی مراکز کے لئے زیر زمین پارکنگ پلازہ کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو بھی مشاورت کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انار کلی سمیت اطراف کے کاروبار ی مراکز میں پارکنگ کیلئے جگہ نہ ہونے کی وجہ سے تاجر انتہائی مشکلا ت کا شکار ہیں اور ان کا کاروبار بھی بری طرح متاثرہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں