سول سروسز اکیڈمی کے وفد کا پونچھ ہاؤ س کا دورہ
لاہور(خبر نگار)سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں تاریخی مقامات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروسز اکیڈمی کے 45 رکنی وفد کا پونچھ ہاؤس اور سر شادی لال بلڈنگ لٹن روڈ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی سے ہم نوجوانوں میں ورثے کی قدر کرنے اور ان کی حفاظت کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرایکٹو نمائشوں، گائیڈڈ ٹورز، تعلیمی پروگراموں اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے نوجوانوں میں تاریخی ورثہ کی حفاظت کی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دے سکتا ہے ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے برطانوی دور میں تعمیر ہونیوالی لاہور کی پہلی عمارت میں سردار بھگت سنگھ لائبریری کے متعلق بھی متعلق بتایا۔ تاریخی واقعات کی نقول کرتے مجسمے اور تصاویر وفد ارکان کی توجہ کا مرکز رہا۔ انہوں نے بتایا کہ غازی علم دین شہید گیلری، نبی آخرالزمان سے محبت کیلئے بہترین خراج تحسین ہے ۔ بھگت سنگھ اور سر شادی لال گیلریز کی تعمیر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا باعث بنی ہیں۔