کشمیریوں نے بھاتی ظلم کے آگے سر نہیںجھکایا:جماعت اسلامی

کشمیریوں نے بھاتی ظلم کے آگے سر نہیںجھکایا:جماعت اسلامی

لاہور(سیاسی نمائندہ)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں آج دنیا بھر میں یوم شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے۔۔۔

 13 جولائی 1931 کو ایک اذان کی تکمیل کے لیے 22 کشمیری مسلمانوں نے اپنی جانیں دیں لیکن ظلم کے آگے سر نہ جھکایا۔ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے ، آزادی، انسانی حقوق اور حقوق کشمیر کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی جدوجہد کشمیر کی پوری تاریخ میں برقرار رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کی مسلم کش پالیسیوں پر واشنگٹن پوسٹ کی تازہ رپورٹ نے عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے ریاستی سطح پر اختیار کیے گئے وحشی ہتھکنڈے ، نسل پرستی، اور غیر انسانی سلوک کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی حکومت کی سرپرستی میں بھارتی پولیس اور ریاستی ادارے مسلمانوں کودراندازقرار دے کر بے وطن، گرفتار اور تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں