چھاپوں پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

چھاپوں پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے ایل پی جی دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن پرآل پنجاب ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

چیئرمین میاں اجمل، صدر عبداللہ خان مہمند سمیت پنجاب بھر سے عہدیداروں اور دکانداروں نے مظاہرے میں شرکت کی۔ عبداللہ خان مہمند کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کا عملہ غریب دکانداروں کی تذلیل کرتے ہیں ،حکومت جو ایس او پیز ہمیں دے گی اس پر عمل کرینگے ،ملک میں توانائی کا بحران ہے ، 85 فیصد ایل پی جی استعمال ہوتی ہے، حادثات غیر معیاری سلنڈرز کی وجہ سے ہوتے ہیں جوسرعام فروخت ہورہے ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ میاں اجمل و دیگر کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات منظور نہ ہوئے احتجاج جاری رکھیں گے ، دکانداروں کا معاشی قتل بند کیا جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن پرلوگ گھروں میں چھپ کر کام کررہے ہیں جس سے حادثات بڑھیں گے ، حکومت معاملے کا نوٹس لے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں