ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو ناقص کارکردگی پر ہٹا دیاگیا
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کارروائی کرتے ہوئے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ راولپنڈی ڈویژن عمران منیر کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر کے چکوال سے محمد گوہر کا تبادلہ راولپنڈی ڈویژن کر کے انہیں3ماہ کیلئے ایکسین مری کا چارج بھی دیا گیا ہے ۔سیکرٹری ہاؤسنگ کا کہنا ہے جو افسر ڈیوٹی احسن طریقے سے انجام نہیں دے گا۔ وہ عہدے پر نہیں رہے گا۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر فیلڈ افسروں کو ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمانہ احتساب کا نظام مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔