ہاؤسنگ سکیم کی درخواست پر ہائیکورٹ کا ایل ڈی اے کو اپنی حدود کا تعین کرنیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں نجی ہاؤسنگ سکیم کی ایل ڈی اے سے جاری شوکاز نوٹس کیخلاف درخواست،عدالت نے ایل ڈی اے کو اپنی حدود کا تعین کرنے کا حکم دیدیا۔
جسٹس خالد اسحاق نے درخواست پر سماعت کی۔ بی آر بی کینال روڈ پرقائم نجی ہاؤسنگ سکیم نے شو کاز نوٹس کو چیلنج کیا ہے ،وکیل نے موقف اختیار کیا ایل ڈی اے کے شوکاز نوٹس کے مطابق سکیم نے رولز کی خلاف ورزی کی ،شوکاز پر جواب جمع کرادیا جس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، سکیم مالکان کو کبھی ایل ڈی اے اور کبھی روڈا حکام نوٹس جاری کرتے رہتے ہیں۔ عدالت روڈا اور ایل ڈی اے کو اپنی حدود کا تعین کرنے کا حکم دے۔ جس سے متعلقہ ادارے کے رولز پر کام کرنا آسان ہو جائے گا۔عدالت ایل ڈی اے کو جمع کرائے گئے جواب پر فیصلہ کرنے کا بھی حکم دے۔