نجی لا کالج کے داخلوں کی نشستیں کم کرنے پرجامعہ پنجاب سے جواب طلب

 نجی لا کالج کے داخلوں کی نشستیں کم کرنے  پرجامعہ پنجاب سے جواب طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے نجی لا کالج کے داخلوں کی نشستیں کم کرنے کیخلاف درخواست پرپنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس خالد اسحاق کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پنجاب یونیورسٹی نے تمام پرائیویٹ لاکالجز کو 100 طلبہ کو داخلہ دینے کی اجازت دے رکھی ہے ،یونیورسٹی نے کچھ تکنیکی وجوہات پر نشستیں کم کر دی ہیں۔پنجاب بھر میں 15 جولائی سے طلبہ کے داخلے شروع ہو رہے ہیں ،علامہ اقبال لا کالج سیالکوٹ کی نشستیں 50 کر دی گئی ہیں عدالت پنجاب یونیورسٹی کا 50 نشستیں کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیکر دیگر لا کالجز کی طرح سو نشستوں پر داخلوں کی اجازت کا حکم دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں